Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / دہلی حکومت کی کارکردگی پر مبنی پویلین کا کجریوال نے افتتاح کیا

دہلی حکومت کی کارکردگی پر مبنی پویلین کا کجریوال نے افتتاح کیا

نئی دہلی، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج وائی فائی سے لیس دہلی پویلین کا پرگتی میدان پر افتتاح انجام دیا۔ یہاں حکومت کے کاموں بشمول برقی بلز میں 50% کمی، 700 لیٹر تک مفت پانی، اینٹی کرپشن ہیلپ لائن ، شہر میں کار نہ چلانے کا دن والی پہل اور محلہ کلینکس کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے بتایا کہ ہم نے سارے دہلی پویلین کو یہاں آنے والوں کی سہولت کیلئے وائی فائی زون بنا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT