Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی : دو خانگی اسکولوں کو فیس میں اضافہ واپس لینے کا حکم

دہلی : دو خانگی اسکولوں کو فیس میں اضافہ واپس لینے کا حکم

نئی دہلی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی او ای) نے آج قومی دارالحکومت کے دو پرائیویٹ اسکولس کو ہدایت دی کہ فیس میں اس اضافہ کو واپس لے لیا جائے جو مبینہ طور پر اس محکمہ سے پیشگی اجازت کے بغیر عائد لاگو کردیا گیا۔ فیس میں اس اضافے سے جمع شدہ رقم واپس کردینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس اقدام کا پس منظر دہلی پبلک اسکول کی متھرا روڈ اور روہنی برانچس میں زیرتعلیم اسٹوڈنٹس کے والدین کی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا سے دن کے اوائل کی ملاقات ہے۔ والدین نے فیس میں اضافہ کے تعلق سے تفصیلی شکایت کی تھی۔ سیسوڈیا نے ڈی او ای کو ایسے ’’خاطی‘‘ اسکولس کے خلاف ضروری کارروائی کی ہدایت دی، جنھوں نے نہ صرف فیس میں اضافہ کردیا بلکہ اسٹوڈنٹس کو پرائیویٹ پبلشرز سے کتب خریدنے پر ’’مجبور‘‘ بھی کیا ہے۔

 

بوکارو میں کرفیو جاری، 25 گرفتار
بوکارو ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے شہر بوکارو میں گزشتہ روز شیواندیہہ میں رام نومی جلوس کے دوران پیش آئے تشدد کے سلسلے میں آج 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار پولیس اسٹیشن حدود میں کرفیو برقرار ہے، جس میں صبح دو گھنٹے کی نرمی دی گئی۔ ڈی سی پی، آر ایم پاترے نے کہا کہ محروسین کا تعلق دونوں متحارب گروہوں سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT