Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / دہلی میونسپل الیکشن میں بیلٹ پیپرس کے استعمال پر زور

دہلی میونسپل الیکشن میں بیلٹ پیپرس کے استعمال پر زور

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی صداقت مشکوک، کجریوال کی چیف سکریٹری کو ہدایت
نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے بعد دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی کارکردگی کے بارے میں ذہنی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور قومی دارالحکومت میں ہونے والے بلدی انتخابات میں بیلٹ پیپرس کے استعمال کا مطالبہ کیا ہے۔ کجریوال نے اپنے چیف سکریٹری ایم ایم کٹی کو اس ضمن میں ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے کہاکہ ’’چیف منسٹر نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ ریاستی الیکشن آفس سے ایم سی ڈی کے بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات منعقد کروانے کی درخواست کی جائے‘‘۔ ان کی اس ہدایت سے چند دن قبل بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے اعتبار اور صداقت پر سوال اُٹھاتے ہوئے الزام عائد کی تھیں کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر اجئے ماکن نے بھی چیف منسٹر کجریوال سے درخواست کی تھی کہ وہ بلدیاتی کارپوریشن کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ترک کرتے ہوئے بیلٹ پیپرس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT