Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میٹرو ریڈلائن پر ٹوٹے ہوئے تار سے 6 گھنٹے تاخیر

دہلی میٹرو ریڈلائن پر ٹوٹے ہوئے تار سے 6 گھنٹے تاخیر

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میٹرو کی ریڈلائن پر تار ٹوٹ جانے کی ٹیکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں 6 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوئی جبکہ جفت ۔ طاق اسکیم کے دوسرے مرحلہ کا آج ہی سے آغاز ہوا تھا جس کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن سے سفر کرنے کیلئے عوام کا کثیر ہجوم تھا۔ تمام مسافر پریشان ہوگئے۔ دہلی کے وزیرٹرانسپورٹ گوپال راج شاستری پارک ریلوے اسٹیشن پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے۔ حکومت نے اس روٹ پر عوام کی پریشانی دور کرنے کیلئے 10 بسوں کا اضافہ کردیا۔ تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ معاملہ کی تحقیقات کرے۔ کمیٹی کے صدر ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر آپریشنس وکاس کمار ہوں گے اور یہ اپنی رپورٹ اندرون ایک ہفتہ پیش کرے گی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ خدمات خاص طور پر 12 بجکر 37 منٹ دوپہر سے 5.50 بجے شام تک متاثر ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT