Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی میٹرو کے اندرون پستول پہنچ گیا نگرانی سے عاری علاقہ کا استعمال

دہلی میٹرو کے اندرون پستول پہنچ گیا نگرانی سے عاری علاقہ کا استعمال

نئی دہلی ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دیسی ساختہ پستول جسے ایک نوجوان نے ایک دہلی میٹرو اسٹیشن کے اندرون خود استعمال کی تھی اسے چالاکی سے ایک بیاگ میں رکھ کر احاطہ دہلی میٹرو میں لایا گیا، جس کیلئے کسٹمر کیئر کاؤنٹر کے قریب کے علاقے کو وسیلہ بنایا گیا جہاں کوئی نگرانی نہ تھی، اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ایجنسیز نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ 22 سالہ شیویش کمار نے گزشتہ روز مبینہ طور پر مصروف راجیو چوک میٹرو اسٹیشن میں خود پر گولی چلائی جبکہ وہ چاندنی چوک سے میٹرو میں سوار ہوا تھا۔ اس واقعہ نے دارالحکومت کے تیز ٹرانسپورٹ نٹ ورک کو درپیش سکیورٹی چیلنج کو اجاگر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT