Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں آبپاشی امور کا اجلاس ، ہریش راؤ مدعو

دہلی میں آبپاشی امور کا اجلاس ، ہریش راؤ مدعو

حیدرآباد 7مئی ( سیاست نیوز ) قومی دارالحکومت نئی دہلی میں 11مئی کو منعقد ہونے والے پردھان منتری کریشی سنچائی یوجنا کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کے لیے تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راو کو مدعو کیا گیا ہے ۔مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی نے ہریش راو کو اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔قبل ازیں بھی ہریش راو کو اس میٹنگ میں شرکت کی اوما بھارتی نے دعوت دی تھی ۔ اوما بھارتی نے تلنگانہ میں تالابوں کو کارگر بنانے کے لیے شروع کردہ مشن کاکتیہ کے پروگرام کی کافی ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT