Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / دہلی میں آتشزدگی کے تین واقعات

دہلی میں آتشزدگی کے تین واقعات

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بیرون دہلی کے علاقہ منگولپوری میں آج مہیب آتشزدگی واقعہ میں سینکڑوں مکانات اور دکانات نذر آتش ہوگئے ۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دہلی فائر سرویس نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ کل شب 2 بجے پیش آیا ۔ تقریبا 28 فائر انجنوں نے وہاں پہنچ کر صبح 7 بجے تک آگ پر قابو پالیا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ آگ پلاسٹک کی ناکارہ اشیاء کے گودام سے بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے پورے سلم علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس میں 300 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گیس سیلنڈرس پھٹنے سے آگ میں شدت پیدا ہوگئی تھی جہاں پر گیس کو چھوٹے سیلنڈرس میں بھرنے کی دکانات بھی واقع تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT