Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں آج فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کا احتجاج

دہلی میں آج فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کا احتجاج

پونے ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین کی حیثیت سے بی جے پی رکن گجیندر چوہان کو برطرف کرنے کیلئے اپنے 52 روزہ احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے تقریباً 80 احتجاجی طلباء آج دہلی کیلئے روانہ ہوئے جہاں یہ لوگ کل بروز پیر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ یہ طلبہ /12 جون سے چوہان کے تقرر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہان کے اندر نظریہ اور فنی خوبیوں اور صلاحیتوں کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پونے کی چیرمین کی حیثیت سے چوہان یودھیسٹرا کا رول ادا کررہے ہیں جو ٹیلی سیریل مہابھارت کے کردار کا نام ہے ۔ انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے ۔ ان کے خلاف کئی فلمی شخصیتوں نے بھی احتجاج کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT