Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں آج وزراء جنگلات کا اجلاس

دہلی میں آج وزراء جنگلات کا اجلاس

تلنگانہ کے وزیر جنگلات جوگو رامنا کی شرکت ‘ مرکز سے تعاون پرزور
حیدرآباد۔13جون ( سیاست نیوز) وزیرجنگلات و ماحولیات ریاست تلنگانہ جوگو رامنا 14جون کو دہلی روانہ ہوں گے اور دہلی میں مرکزی وزیرجنگلات و ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر کی صدارت میں تمام ریاستی وزراء جنگلات و ماحولیات کی منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ وزیر جنگلات کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جوگو رامنا اپنے دورہ دہلی کے موقع پر مرکزی وزیر جنگلات و ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر سے خصوصی ملاقات کری ںگے اور ریاست تلنگانہ کو حاصل ہونے والی رقومات کی عاجلانہ اجرائی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرکے ان اقدامات کی فوری طور پر اجرائی کے اقدامات کرنے کی خواہش کریں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ ریاست تلنگانہ کو جاریہ سال مرکزی حکومت بالخصوص وزارت جنگلات و ماحولیات نے 142 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کیجانب سے ریاستی حکومت کو بعض احکامات بھی وصول ہوچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ تلنگانہ حکومت کو مرکزی حکومت سے 1400کروڑ روپیوں سے زائد رقومات واجب الادا ہیں ۔ ان رقومات کے منجملہ اس سال کم از کم 142 کروڑ روپئے جاری کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ریاست تلنگانہ میں منظم کئے جانے والے ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت کیلئے مسٹر جوگو رامنا مرکزی وزیر جنگلات و ماحولیات پرکاش جاوڈیکر کو خصوصی طور پر مدعوکریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT