Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / دہلی میں اسکول فیس میں اضافہ سے قبل اجازت لازمی

دہلی میں اسکول فیس میں اضافہ سے قبل اجازت لازمی

نئی دہلی 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت دہلی نے دارالحکومت میں خانگی اسکولس کے انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ طلبا کی فیس میں اضافہ سے قبل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے اجازت حاصل کریں اور اس سلسلہ میں تمام تفصیلات پیش کی جائیں۔ حکومت نے اسکولس کو ہدایت دی کہ وہ رسائد و ادائیگیوں کے اکاـؤنٹ ‘ آمدنی و اخراجات کے اکاؤنٹ ‘ سال 2013 – 14, 2014 – 15 اور 2015-16 کے بیالنس شیٹ ‘ بجٹ اندازوں ‘ اسٹاف میں تقسیم کی گئی تنخواہوں کی تفصیل اور تمام فنڈز کی تفصیلات سے بھی محکمہ کو واقف کروائیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی اولیائے طلبا نے خانگی اسکولس میں فیس میں اضافہ کے خلاف ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا سے نمائندگی کی تھی اور شکایت کی تھی کہ اسکولس میں 20 سے 55 فیصد تک فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ سیسوڈیہ نے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولس کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت دی ہے ۔ انہوںنے طلبا کو اسکول سے ہی نصابی کتب خریدنے کیلئے مجبور کرنے کے خلاف بھی انتباہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT