Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں اسکول فیس میں اضافہ سے قبل حکومت سے اجازت کالزوم

دہلی میں اسکول فیس میں اضافہ سے قبل حکومت سے اجازت کالزوم

نئی دہلی۔/19جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے آج یہ ہدایت دی ہے کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے منظورہ اراضیات پر قائم کردہ خانگی امدادی اسکولوں کو فیس میں اضافہ سے قبل حکومت سے قبل از وقت اجازت حاصل کرنی ہوگی اور کہا کہ یہ اسکولس، تعلیم کو تجارت اور منافع بخش بنانے کی کوشش نہ کریں۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جینت ناتھ پر مشتمل بنچ نے ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن حکومت دہلی کو ہدایت دی ہے کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی منظورہ اراضیات پر قائم کردہ مسلمہ خانگی غیر امدادی اسکولوں کو فیس میں اضافہ کی اجازت کے وقت لیٹر آف الاٹمنٹ کے شرائط کی تعمیل کروائی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں ڈی ڈی اے تادیبی کارروائی کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT