Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / دہلی میں انسانیت مرچکی، راہرو کو ٹکر دیکر آٹو والا فرار

دہلی میں انسانیت مرچکی، راہرو کو ٹکر دیکر آٹو والا فرار

35 سالہ محمد مطیبل زخمی حالت میں سڑک پرتڑپتے ہوئے دم توڑدیا ۔ راہگیر انجان
نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں سڑک حادثات اور اموات کے بڑھتے واقعات کے درمیان ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک آٹو ڈرائیور نے راہ چلتے ہوئے شخص کو پیچھے سے ٹکر دے کر بری طرح زخمی کردیا اور آٹو سے اتر کر زخمی کی مدد کرنے کے بجائے اپنے آٹو کو کوئی نقصان ہوا یا نہیں یہ دیکھ کر آگے بڑھ گیا۔ سڑک پر زخمی حالت میں پڑے ہوا مسلم شخص 35 سالہ مطیبل سڑک کے کنارے زخمی حالت میں رات بھر پڑا رہا، کوئی امداد کیلئے نہیں پہنچا۔ راستہ چلنے والوں نے اس کے جیب سے گرے ہوئے سیل فون اور کرنسی نوٹوں کو اٹھالیا۔ غریب مزدور کو فوری دواخانہ شریک کرانے کی کسی نے بھی انسانیت نہیں دکھائی۔ سوال یہ اٹھا ہیکہ آیا دہلی میں انسانیت مرچکی ہے۔ زخمی حالت میں پڑا ہوا شخص علاقہ میں دم توڑ دیا۔ دہلی کے ہری نگر علاقہ میں چہارشنبہ کی صبح یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ شخص ایک سیکوریٹی گارڈ ہے۔ اس حادثہ کی سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر سے دلخراش منظر عیاں ہوتا ہے۔یہ غریب مسلم شخص اپنے اہل خاندان کے گذارہ کیلئے دن میں سخت محنت کرتے ہوئے سیکل رکشا چلاتا تھا اور رات میں سیکوریٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دیتا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہیکہ یہ اقعہ تقریباً صبح 3 بجے قریب پیش آیا۔ مہلوک مسلم شخص مغربی بنگال سے تعلق رکھتا تھا اور اس نے تہاڑ موضع کے قریب رہائش حاصل کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے آٹو ڈرائیور کی نشاندہی کی جس نے راہ یر کو ٹکر دیکر راہ فرار اختیار کی تھی۔ بعدازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT