Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں انسداد رشوت ستانی مہم سے بی جے پی خوف زدہ

دہلی میں انسداد رشوت ستانی مہم سے بی جے پی خوف زدہ

لوک پال بِل کی کابینی منظوری کے بعد چیف منسٹر اروند کجریوال کے حوصلے بلند
نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جن لوک پال بل کی دہلی کابینہ کی جانب سے منظور کردیئے جانے کے ایک دن بعد چیف منسٹر اروند کجریوال نے ’’ٹیم انا‘‘ کے ساتھ اپنے دنوں کی یاد تازہ کی جب انھوں نے یو پی اے حکومت کے مسودہ لوک پال کی کاپیوں کو نذر آتش کردیا تھا اور اس لوک پال بل مسودہ کو ’’جوک پال‘‘ قرار دیا تھا۔ دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے سوشیل میڈیا پر زبردست مہم شروع کی ہے اور کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ان کے انسداد رشوت ستانی قانون کی عمل آوری سے خوف زدہ ہوگئی ہے۔ یہ جن لوک پال بل دارالحکومت دہلی میں ایک طاقتور ادارہ ہے۔ اروند کجریوال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جب میں یہ دیکھتا ہوں تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہم نے حکومت کے جوک پال کو نذر آتش کیا تھا۔ کجریوال نے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انھیں 2011 ء میں لوک پال مسودہ کی کاپی کو آگ لگاتے ہوئے بتایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی کے کنوینر دلیپ پانڈے نے کہا ہے کہ بی جے پی کو لوک پال کے اثرات سے خوف ہورہا ہے۔

 

بلدی اداروں میں پھیلی ہوئی ’’رشوت ستانی‘‘ کو ختم کرنے کے لئے یہ لوک پال بل ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا۔ مستقبل میں لوک پال آفس کی جانب سے رشوت کے خلاف اہم اقدامات کئے جائیں گے۔ پانڈے نے کہاکہ بی جے پی نے میونسپل کارپوریشن دہلی کو رشوت کا گڑھ بنادیا ہے اور اس کی کارکردگی بُری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ یہاں ہر آفیسر اپنی من مانی کرتا ہے۔ اب اروند کجریوال کے بارے میں وہ لوگ واقف ہوچکے ہیں کہ وہ انھیں ہرگز نہیں بخشیں گے اس لئے بی جے پی کو لوک پال سے خطرہ محسوس ہورہا ہے اس پر خوف طاری ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ سلسلہ وار پیامات میں عام آدمی پارٹی کی سوشیل میڈیا ٹیم نے لکھا ہے کہ لوک پال بی جے پی کے لئے موزوں نہیں ہے۔ ایک ادارہ کو شفاف اور دیانتدار ہونا چاہئے اس کو جوابدہ بھی ہونا ضروری ہے اور یہ ادارہ زعفرانی پارٹی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے لوک پال بنانے پر بی جے پی کے اعتراض سے واضح ہوجاتا ہے کہ بی جے پی لوک پال سے خوف زدہ ہے اور بی جے پی کا جوں کا توں کا سیاسی موقف اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT