Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کا قتل 7 ملزمین کی گرفتاری، مزیدایک مفرور

دہلی میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کا قتل 7 ملزمین کی گرفتاری، مزیدایک مفرور

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی دہلی کے قدیم راجندر نگر علاقہ میں ایکہی خاندان کے 3 افراد کے قتل کے سلسلہ میں 7 ملزمین بشمول 2 نابالغوں کو حراست میں لے لیا گیا جس میں راجن سنگھ ، راجندرا سنگھ ، سنجے کمار ، ہریندر ، رام کشور اور دیگر 2 جیونل) نابالغ لڑکے) شامل ہیں۔ ڈی سی پی( سنٹرل) پریم ادتیہ نے بتایا کہ ہریندر اور رام کشور کو اترپردیش میں بلند شہر کے ایک گاؤں میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 ملزمین دہلی میں پکڑے گئے اور ایک ملزم ہنوز مفرور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ا توار کی صبح سنجے (50 سالہ) ان کی اہلیہ جیوتی (40 سالہ) اور ان کا فرزند پوان (21 سالہ) اپنی قیامگاہ قدیم راجندر نگر میں مردہ پائے گئے۔ ان کا مکان لوٹ لیا گیا تھا ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کیلئے 25 ٹیموں کو متعین کردیا تھا ۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر راجن اور راجندر کو گرفتار کرلیا گیا اور پوچھ تاچھ کے دوران مزید ناموں کا انکشاف ،دیگر ملزمین کو بھی پکڑلیا گیا۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مکان میں ڈاکہ ڈالنے کیلئے قتل کی واردات انجام دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT