Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں اے اٹی ایم کیاش ویان سے پانچ لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

دہلی میں اے اٹی ایم کیاش ویان سے پانچ لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

نئی دہلی۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی دہلی کے پانڈو نگر میں آج دوپہہر پانچ لاکھ روپئے لے جانے والی ایک اے ٹی ایم کیاش ویان کو لوٹ لیا گیا۔ ایک سنیٹر پولیس افسر نے کہا کہ یہ واقعہ دوپہر 2.25 بجے پیش آیا جب کیاش ویان کا ڈرائیور اس سے ایک تھیلہ نکال رہا تھا جس میں پانچ لاکھ روپئے تھے۔ یہ رقم ایس بی آئی، اے ٹی ایم میں رکھی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد ایک موٹر سیکل پر پہونچے اور ان میں ایک شخص نے موٹر سیکل سے اترکر ڈرائیور کو ہتھیار سے دھمکاکر اس سے تھیلہ چھین کر فرار ہوگیا۔ ملزمین، ہیلمنٹ پہنے ہوئے تھے چنانچہ ڈرائیور ان کے چہرے نہیں دیکھ سکا۔ ڈرائیور کے ساتھ ایک مسلح سکیوریٹی گارڈ بھی تھا۔ سکیوریٹی گارڈ نے دعوی کیا کہ یہ سب کچھ اس تیزی سے ہوگیا اس کو ردعمل کا موقع نہیں مل سکا۔

TOPPOPULARRECENT