Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں بسیں نذر آتش ، امتناعی احکام نافذ

دہلی میں بسیں نذر آتش ، امتناعی احکام نافذ

نئی دہلی ۔ /25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تشدد اور آتشزنی نئی دہلی میں پڑوسی ریاست ہریانہ کے تشدد کے زیراثر شروع ہوگئے اور دہلی پولیس مجبور ہوگئی کہ دہلی کی حدود میں امتناعی احکام نافذ کرے ۔امتناعی احکام /5 ستمبر تک جاری رہیں گے ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر دہلی میں اور 11 پولیس اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ۔ خصوصی کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر ایس بی کے سنگھ نے کہا کہ دہلی میں 13 پولیس اضلاع ہیں جن میں سے شمالی اور وسطی اضلاع امتناعی احکام کے تحت نہیں ہے کیونکہ یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ قانون تعزیرات ہند 1973 ء کی دفعہ 144 کے تحت کسی بھی مجسٹریٹ کو 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے کا حق ہے ۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کمشنر پولیس نے دہلی کے شہریوں کو تیقن دیا کہ کافی صیانتی انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔ آتش فرو محکمہ کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں خیالا ، بدرپور ، منگلاپوری ، جگجیون رام ہاسپٹل ، منڈولی ، محرولی ، سمئے پور ، بدلی ، آنند وہار ، ریلوے اسٹیشن اور شہر کے دیگر علاقوں سے آتشزنی کی اطلاعات ملی ہیں ۔ لیفٹننٹ گورنر انیل بائیجل نے سٹی پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ امن برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے بھی امن کی اپیل کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT