Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں بھینسوں کی منتقلی پر حملہ، ایک شخص گرفتار

دہلی میں بھینسوں کی منتقلی پر حملہ، ایک شخص گرفتار

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو آج تین افراد پر مبینہ حملے کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیاجو بتایا جاتا ہے کہ ہفتے کی رات جنوب مشرقی دہلی کے کالکاجی علاقہ میں ٹرک کے ذریعہ بھینسوں کو منتقل کررہے تھے۔ پولیس نے کہاکہ 32 سالہ ششانک شرما ساکن روہنی کو آج صبح گرفتار کیا گیا۔ وہ اسکول ویانس کو کرایہ پر دیتا ہے۔ شرما نے ایک این جی او پیوپل فار انیملس کا ممبر ہونے کا دعویٰ کیا جو مرکزی وزیر منیکا گاندھی کی سرپرستی میں کام کرتی ہے۔ اُس نے پولیس کو بتایا کہ دھولا کنواں کے قریب اُس نے ایک ٹرک دیکھا اور اپنی کار کے ذریعہ تعاقب کیا۔ کالکاجی مندر کے قریب ٹرک روکنے پر انکشاف ہوا کہ رضوان، آشو اور کامل بھینسوں کو منتقل کررہے تھے۔ وہ تینوں کو بھی گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے اُن کا موبائیل فون اور 6 ہزار روپئے چھین لئے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے اور بیانات کی صداقت کا عمل جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT