Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں بھی ہائی الرٹ سومناتھ مندر میں کلچرل پروگرام ملتوی

دہلی میں بھی ہائی الرٹ سومناتھ مندر میں کلچرل پروگرام ملتوی

نئی دہلی ؍ احمدآباد۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے امکانی دہشت گرد حملہ کے پیش نظر دارالحکومت میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا اوراہم تنصیبات ، عمارتوں اور پُرہجوم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے 10 مشتبہ دہشت گرد گجرات کے راستہ ملک میں گھس آئے ہیں۔ اس دوران گجرات میں مہاشیوراتری کے موقع پر کل سومناتھ مندر کے احاطہ میں منعقد شدنی کلچرل پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT