Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / دہلی میں تاریخی میوزیم مہیب آتشزدگی کا شکار

دہلی میں تاریخی میوزیم مہیب آتشزدگی کا شکار

NEW DELHI, APR 26 (UNI):-A fire broke out at the Natural History Museum at FICCI auditorium in the early morning hours on Tuesday.UNI PHOTO-85U

جانوروں اور پودوں کے نادر و نایاب نمونے تباہ ‘ آتش فرو عملہ کے 6 ارکان زخمی
نئی دہلی۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں تقریباً چار دہے قدیم نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری جو دارالحکومت دہلی کے قلب میں واقع ہے‘ آج بھیانک آتشزدگی کی نذر ہوگیا۔ اس میوزیم میں ہزاروں پھول‘ پودے اور جانور کی نادر اقسام کے نمونے موجود تھے۔ ان میں 160 ملین سال قدیم ہندوستانی ڈائنوسارس کا ڈھانچہ بھی شامل ہے۔6 منزلہ عمارت میں سب سے پہلے اوپری منزل پر آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ دوسری تمام منزلوں میں پھیل گئی‘ صرف گراؤنڈ فلور ہی محفوظ رہا۔ یہ میوزیم وسطی دہلی کے علاقہ منڈی ہاؤز میں واقع ہے۔ 35 فائر ٹنڈرس کو آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا اور آگ بجھانے کی کوشش میں آتش فرو عملہ کے 6 ارکان زخمی ہوگئے۔ میوزیم میں آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا۔ یہ میوزیم اسکولی بچوں کیلئے بے انتہا مقبولیت رکھتا ہے۔ آگ تقریباً 1:45 بجے شب لگی اور صبح 6 بجے اس پر قابو پایا جاسکا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ میوزیم کا فائر سیفٹی میکانزم غیرکارکرد تھا ۔ اس کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اس میوزیم میں شیر ‘ چیتا کی نادر اقسام کے نمونے ‘ تتلیوں کی نایاب اقسام اور ماقبل تاریخ کے کئی جانوروں و پودوں کے نمونے موجود تھے اور یہ سب آگ کی نذر ہوگئے۔ وزیر ماحولیات پرکاش جاؤدیکر نے میوزیم کا معائنہ کیا اور آتشزدگی کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے تمام میوزیمس کی سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے عظیم نقصان ہے۔ ہم نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کوشش کریں گے کہ ان تمام نادر اقسام کے نمونوں کو کس طرح بازیاب کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT