Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں جفت۔طاق اسکیم کی آج سے حقیقی آزائش

دہلی میں جفت۔طاق اسکیم کی آج سے حقیقی آزائش

نئی دہلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں جفت ۔طاق اسکیم کا دوسرا مرحلہ حقیقی معنوں میں کل شروع ہورہا ہے اور حکومت کے لئے یہ ایک آزمائش ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹریفک کے بہائو کو بہتر اور آلودگی میں کمی کے مقصد سے دوسرا مرحلہ 15 اپریل کو شروع ہوا لیکن تمام دفاتر، اسکولس اور دیگر ادارے کل کھل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپلکیشن سے مربوط کیاب آپریٹرس کے خلاف آٹو اور ٹیکسی یونینس کی ہڑتال بھی جاری ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے پولیس اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹنمنٹ کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ہڑتال کی بنا پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT