Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں جوش و خروش کے ساتھ ہولی تہوار منایا گیا

دہلی میں جوش و خروش کے ساتھ ہولی تہوار منایا گیا

صدر و نائب صدر کانگریس اور چیف منسٹر کجریوال کی جانب سے مبارکباد
نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت میں عوام نے آج ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا ۔ اس موقع پر بلالحاظ مذہب و ذات پات ایکدوسرے کو گلال ( رنگ ) لگایا اور شیرینی تقسیم کرتے ہوئے امن اور بھائی چارہ کا پیام دیا ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پر رنگوں کا تہوار منایا اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ آج دن بھر ہولی کھیلنے میں مصروف رہے ۔ جب کہ عوام کی کثیر تعداد انہیں مبارکباد دینے کے لیے قطار میں دیکھی گئی ۔ کجریوال نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ میں نے آج اپنے ارکان خاندان ، پارٹی والینٹرس ، وزراء ، ارکان اسمبلی ، عہدیداروں اور آٹو والوں کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی ارکان اور شہریان دہلی نے چیف منسٹر کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھے گئے ۔ چیف منسٹر کی قیام گاہ پر روایتی مٹھائی ’ملپوا ‘ اور ’ دہی بڑا ‘ پیش کیا گیا ۔ علاوہ ازیں دہلی کے پاش علاقوں کے عوام ، سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے دوست و احباب کے ساتھ ہولی کھیلتے ہوئے دیکھے گئے ۔ جب کہ عوام نے مندروں میں خصوصی پوجا کر کے بھگوان سے آشیرواد حاصل کیا ۔ تاہم بعض لوگوں کو حسب معمول کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ایک کیاب ڈرائیور محمد نے بتایا کہ کمپنی کی خواہش پر اس نے آج چھٹی نہیں لی اور ڈیوٹی پر حاضر ہوگیا ۔ اس موقع پر پولیس نے نظم و ضبط کی برقراری کے لیے وسیع تر انتظامات کئیے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT