Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں جوہریوں کی بڑی ریلی کا انعقاد

دہلی میں جوہریوں کی بڑی ریلی کا انعقاد

نئی دہلی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے رام لیلا گراونڈ پر آج ہزاروں کی تعداد میں جوہریوں اور سونے کے تاجروں و سنار برادری کے ارکان نے احتجاجی مظاہرہ منظم کیا ۔ یہ احتجاج زیورات وغیرہ پر ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی نافذ کئے جانے کے خلاف منظم کیا گیا ۔ ریلی کی تائید میں دارالحکومت کی ہول سیل مارکٹ میں بھی بند کا اہتمام کیا گیا اور یہاں زائد از 7,000 دوکانیں بند رہیں۔ تین لاکھ مینوفیکچررس ‘ ریٹیلرس ‘ ہول سیلرس اور سناروں پر مشتمل 358 اسوسی ایشنوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا ۔ یہ لوگ 2 مارچ سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے آج 16 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ آل انڈیا جیمس اینڈ جیولری ٹریڈ فیڈریشن کے صدر جی وی سریدھر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ جوہریوں کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا ۔ اگر حکومت ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی واپس نہیں لیتی ہے تو ہم بھی احتجاج ختم نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اکسائز ڈیوٹی کی بجائے امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT