Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں حملے کا منصوبہ ، جیش محمد کے تین ارکان کی تحویل میں توسیع

دہلی میں حملے کا منصوبہ ، جیش محمد کے تین ارکان کی تحویل میں توسیع

نئی دہلی ۔ 7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تین مشتبہ ارکان کی عدالتی تحویل میں تقریباً ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ ان مبینہ طورپر قومی دارالحکومت میں حملے کے منصوبہ پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے استغاثہ کی درخواست کو قبول کرلیااور ان ملزمین محمد ساجد ، شاکر اور سمیر کو 5 جولائی تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ عدالت نے قبل ازیں پولیس کی درخواست پر اُنھیں تفتیش کیلئے تحویل میں دیا تھا ۔ پولیس نے کہا تھا کہ دہلی موڈیول کا پتہ چلانے کیلئے ان ملزمین سے تفتیش ضروری ہے ۔ دہلی پولیس نے مزید 10 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT