Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں خانگی برقی اداروں کی ناقص کارکردگی

دہلی میں خانگی برقی اداروں کی ناقص کارکردگی

لائسنس منسوخ کردینے امبانی گروپ کو انتباہ
نئی دہلی ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت دہلی برقی تقسیم کے ادارہ بی ایس ای ایس ۔ ڈسکام کی ناقص کارکردگی کی بناء پر لائسنس منسوخ کرنے پر غور کررہی ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی بارہا وارننگ کے باوجود خانگی برقی اداروں نے اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں بنایا ۔ لہذا ان کے لائسنس منسوخ کردینے پر غور و خوص کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برقی کمپنیوں کے چیف اکزیکٹیو آفیسرس (CEOs) کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں چیف منسٹر اروند کجریوال نے یہ انتباہ دیا تھا کہ کارکردگی کو بہتر نہیں بنایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر برقی ستیندر جین نے بھی گدشتہ ہفتہ ایک مکتوب صدر نشین دھیرو بھائی امبانی گروپ مسٹر انیل امبانی کو روانہ کیا تھا اور یہ شکایت کی تھی کہ برقی پیداوار اور ترسیل میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ جس پر عوام کی برہمی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے انیل امبانی سے بہ نفس نفیس دہلی پہنچ کر حالت کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا تھا ۔ واضح رہے کہ سال 2002 میں شہر کے برقی اداروں راجدھانی پاور لمٹیڈ اور یمنا پاور لمٹیڈ کو خانگی تحویل میں دیدیا گیا تھا لیکن عالمی معیار کی برقی سربراہی کرنے میں یہ ادارے ناکام ہوگئے ہیں۔ کرپشن اور مالیاتی بے قاعدگیوں کا شکار ہوگئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT