Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں دیوالی ،ایک گھنٹہ میں 24 حادثے ماضی کی بہ نسبت آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ : محکمہ آتش فرو

دہلی میں دیوالی ،ایک گھنٹہ میں 24 حادثے ماضی کی بہ نسبت آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ : محکمہ آتش فرو

نئی دہلی۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں آتشزدگی کے 8 تا 9 بجے شب ایک گھنٹے کے اندر 24 واقعات کی اطلاعات وصول ہوئیں۔ دہلی کے آتش فرو خدمات کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ آج 9 بجے شب تک 138 ٹیلیفون کالس وصول ہوئی ہیں۔ ان میں 65 دوپہر 2 بجے سے 8 بجے شب کے دوران اور 27 اگلے ایک گھنٹے میں وصول ہوئیں۔ 6 بجے دیوالی کے عروج پر پہنچنے کے دوران انہوں نے پٹاخے چھوڑے اور اسی وقت آتشزدگی کے حادثات پیش آئے اور بیشتر ٹیلیفون کالس وصول ہوئیں۔ گزشتہ سال آتشزدگی سے متعلق 47 ٹیلیفون کالس دوپہر 2 بجے تا 8 بجے شب کے درمیان وصول ہوئی تھیں۔ ان میں سے 25 حادثات کی اطلاع6 بجے تا 8 بجے شب کے درمیان دی گئی۔ 2013ء میں محکمہ آتش فرو کو دوپہر 2 بجے سے 8 بجے شب تک 75 ٹیلیفون کالس وصول ہوئی تھیں۔ آتش فرو خدمات میں 20 مخدوش مقامات پر فائر ٹنڈرس چوکس رکھے تھے جن میں گنجان آباد علاقے ، اہم بازار شامل تھے۔ 56 فائر اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ دہلی آتش فرو خدمات کے 1800 ارکان عملہ ڈیوٹی پر تھے۔ عملے کی جملہ تعداد 3,000 ہے۔ جملہ 180 فائر انجنوں میں سے 175 ڈیوٹی پر تھے۔ 25 تا 30 گاڑیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے بالکل تیار رکھی گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT