Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں سخت چوکسی برتنے کی ہدایت

دہلی میں سخت چوکسی برتنے کی ہدایت

نئی دہلی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل سکیوریٹی ایجنسیوں نے قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس اور دیگر سینئر عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاریہ ہفتہ انٹلیجنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد تمام سکیوریٹی ایجنسیوں کو اور بالخصوص سینئر عہدیداروں کو دہلی میں نقل و حرکت کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ان ایجنسیوں نے قومی دارالحکومت کے علاوہ متصل علاقوں جیسے نوئیڈا، غاـزی آباد اور گرگائوں میں بھی احتیاطی اقدام کے طور پر سخت چوکسی برتنے پر زور دیا۔ اہم تنصیبات کی سکیوریٹی پر مامور عہدیداروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 15 اگست کو یوم آزادی کے پیش نظر تمام اہم تنصیبات پر کڑی نگرانی برقرار رکھنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT