Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں شدید سرد موسم

دہلی میں شدید سرد موسم

نئی دہلی ، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں آج شدید سرد دن گزرا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 5.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا، جو سیزن کے اوسط سے دو درجے کم ہے۔ صفدرجنگ رصدگاہ میں جسے اس شہر کیلئے سرکاری درجہ حرارت سمجھا جاتا ہے، اعظم ترین درجہ حرارت 21.5 ڈگری سلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے ایک درجہ زائد ہے۔
ڈم ڈم پارک میں آتشزدگی
ایک ہلاک، بھاری نقصان
کولکاتا ، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص فوت ہوگیا اور لگ بھگ 150 جھونپڑیاں مہیب آتشزدگی میں خاکستر ہوگئیں جو آج شام یہاں ڈم ڈم پاک علاقہ کی ہری چند پلی سلم بستیوں میں بھڑک اُٹھی، پولیس نے یہ بات کہی۔ شیوانی تیواری، اے سی پی، بیدھان نگر پولیس کمشنریٹ نے کہا کہ اس آگ میں ایک 42 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 150 جھونپڑیاں خاکستر ہوئیں۔ فی الحال مزید کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف عمل ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT