Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں شدید گرمی جاری ، اقل ترین درجہ حرارت 29 ڈگری

دہلی میں شدید گرمی جاری ، اقل ترین درجہ حرارت 29 ڈگری

نئی دہلی،16مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں آج اقل ترین درجہ حرارت 29 ڈگری سلسئیس تک پہنچ گیا جس سے لوگوں کو سخت گرمی کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہ درجہ حرارت میں کل کے 28.1 ڈگری سلسئیس کے مقابلہ ایک ڈگری سلسئیس کا اضافہ درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق اقل ترین درجہ حرارت 29ڈگری سلسئیس درج کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے نیز ماہ مئی میں اب تک کا یہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT