Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں صفائی ملازمین کی ہڑتال سے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر

دہلی میں صفائی ملازمین کی ہڑتال سے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر

نئی دہلی ،6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایم سی ڈی کے صفائی ملازمین کی ہڑتال آج مسلسل 11ویں دن جاری رہی اور آج بھی مظاہرین نے کئی جگہ مظاہرہ کر کے ٹریفک جام کیا جس سے لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ادھر دہلی ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد شمالی اور مشرقی دہلی کے ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔ ایم سی ڈی سے وابستہ انجینئر فورم نے بھی ہڑتال واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ملازمین کو نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ اگر وہ اپنی ہڑتال ختم نہیں کرتے ہیں تو دہلی ہائی کورٹ کے سامنے حاضر ہوکر اپنا موقف رکھیں۔ ملازمین نے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے کے دفتر کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔ کھجوری خاص، شاستری پارک اور شاہدرہ فلائی اوور کے نیچے مظاہرہ کر کے چکہ جام کیا۔ اس کے علاوہ نئی دہلی میں ریل بھون کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کل تینوں میئرز اور ملازمین کے نمائندوں سے علحدہ بات کی تھی۔ شمالی اور مشرقی کارپوریشنز کو 300 کروڑ روپئے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے دلانے کی پیشکش کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی لیکن ملازمین نے اپنے تمام مطالبات تسلیم کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT