Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ضمنی بلدی چناؤ میں کانگریس ، عاپ کامیاب

دہلی میں ضمنی بلدی چناؤ میں کانگریس ، عاپ کامیاب

نئی دہلی ۔ 23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں دو بلدی وارڈس کیلئے منعقدہ ضمنی چناؤ میں کانگریس نے ایک نشست اور عام آدمی پارٹی نے دیگر جیت لی ہے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج بتایا کہ سرائے پیپل وارڈ جو نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت آتا ہے ، وہاں کے ضمنی چناؤ میں کانگریس کے مکیش گوئیل اور اسی طرح ایسٹ دہلی میونسپل کارپوریشن کے موج پور وارڈ میں عاپ کی امیدوارہ ریشما نے کامیابی درج کرائی ۔ سرائے پیپل وارڈ کیلئے 21 مئی کو اور اُس سے قبل 14 مئی کو موج پور کیلئے الیکشن ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT