Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں عبدالکلام کی قیام گاہ کا تخلیہ

دہلی میں عبدالکلام کی قیام گاہ کا تخلیہ

نئی دہلی ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت مہیش شرما کو سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کا بنگلہ مختص کیا گیا ، ڈاکٹر عبدالکلام سال 2007 میں صدر جمہوریہ کی حیثیت سے میعاد مکمل کرلینے کے بعد 10 راجہ جی مارگ کی قیام گاہ منتقل ہوگئے تھے ۔ وزارت شہری ترقیات نے اب یہ بنگلہ مہیش شرما کے لیے مختص کیا ہے جو کہ سیکٹر 5 نوئیڈا میں اپنے ذاتی مکان میں قیام پذیر تھے ۔ ڈاکٹر عبدالکلام کے دوست و احباب کے اس مطالبہ پر راجہ جی مارگ کی قیام گاہ ایک یادگار میں تبدیل کردی جائے ۔ مسٹر مہیش شرما نے کہا کہ حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ قدیم عمارتوں کو میموریل میں تبدیل نہ کیا جائے کیوں کہ راشٹریہ لوک دل لیڈر اجیت سنگھ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ تغلق روڈ پر واقع ان کے والد چرن سنگھ کی قیام گاہ کو یادگار میں تبدیل کردیا جائے لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا ۔ سابق صدر جمہوریہ کی قیام گاہ کا 31 اکٹوبر 2015 تک تخلیہ کردیا جائے گا اور ان کی اشیاء بشمول نایاب کتب ، وینا ( موسیقی کاساز ) ان کے آبائی مکان رامیشورم منتقل کیا جائے گا۔ مسٹر مہیش شرما نے بتایا کہ 11 ماہ کی کوششوں کے بعد انہیں سرکاری رہائش حاصل ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT