Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / دہلی میں عصمت ریزی کیسیس کی عاجلانہ یکسوئی

دہلی میں عصمت ریزی کیسیس کی عاجلانہ یکسوئی

قوانین میں ترمیم کیلئے کجریوال حکومت کے وزارتی گروپ کی تشکیل
نئی دہلی ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت دہلی نے آج ایک وزارتی گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ یہ جائزہ لیا جائے کہ کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی میں ملوث افراد کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا دینے اور بچہ قیدیوں کی حد عمر میں تخفیف کے لیے مروجہ قوانین میں ترمیم کی جاسکتی ہے یا نہیں اور خصوصی پولیس اسٹیشن کے قیام کے امکانات تلاش کیے جاسکیں ۔ دہلی میں 2 نابالغ لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات کے بعد رونما امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیر صدارت کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقدہوا ۔ جس میں وزارتی گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ اندرون 15 یوم اپنی رپورٹ پیش کردے گا بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ خواتین کی سلامتی کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اندرون ایک ہفتہ انکوائری کمیشن قائم کیا جائے گا اور دہلی کی مختلف عدالتوں میں معرض التواء عصمت ریزی کے مقدمات کی ایک فہرست تیار کی جائے گی تاکہ یہ مقدمات فاسٹ ٹریک عدالتوں سے رجوع کیے جاسکتیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی عدالتوں کے قیام اور موجودہ عدالتوں میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے پر حکومت فنڈس فراہم کرنے کے لیے آمادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT