Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں فلائی اوور کی تعمیر میں 100 کروڑ روپئے کی کفایت شعاری

دہلی میں فلائی اوور کی تعمیر میں 100 کروڑ روپئے کی کفایت شعاری

چیف منسٹر اروند کجریوال کا ادعا ، شیلاڈکشت کی بھی ستائش
نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر اروند کجریوال اور مرکزی وزیر ہریش وردھن نے آزاد پور ۔ پریمبری پل کی تعمیر کا بیڑہ اٹھانے پر سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ کی ستائش کی جس کا افتتاح حکومت دہلی نے آج عمل میں لایا ہے ۔ نو تعمیر شدہ 1.6 کلومیٹر طویل فلائی اوور برج سے اشوک وہار ، شالیمار باغ ، اور وزیر پوری علاقوں میں نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی ہوگی بلکہ متصل 44 کلومیٹر رنگ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی ۔ عام آذمی پارٹی حکومت صرف 147 کروڑ کے مصارف سے یہ پل تعمیر کیا ہے جب کہ منصوبہ مصارف 247.17 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ شیلا ڈکشٹ حکومت نے سال 2013 میں یہ پراجکٹ شروع کیا تھا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر اروند کجریوال نے بتایا کہ آزاد پور ۔ پیریمبری پل کی تعمیر کا سہرا محترمہ شیلا ڈکشٹ کے سر جاتا ہے اگرچیکہ عام آدمی پارٹی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد تعمیری کام صرف 20 تا 30 فیصد انجام دیا گیا تھا ۔ لیکن گذشتہ 8 ماہ کے دوران تعمیری کام کو دیگر پراجکٹس کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ۔ مسٹر ہریش وردھن جو کہ سابق صدر بی جے پی دہلی یونٹ اور مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی ہیں ۔ 15 سال تک دہلی میں حکمرانی کرنے پر شیلا ڈکشت کی ستائش کی ۔ اور کہا کہ ترقیاتی کاموں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ دریں اثناء چیف منسٹر اروند کجریوال یہ ادعا کیا کہ یہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر کو 250 کروڑ کی منظوری کے باوجود 150 کروڑ روپئے میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ۔ ہم نے اب تک یہ سنا تھا کہ 250 کروڑ کے پراجکٹ کو 500 کروڑ میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ لیکن ہم نے اس کے برعکس یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ تاکہ ٹیکس دہندگان کی رقومات کو ضائع نہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT