Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / دہلی میں مشہور شخصیتوں کی چناؤ بیداری مہم

دہلی میں مشہور شخصیتوں کی چناؤ بیداری مہم

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یہ کوئی قومی سطح کا الیکشن نہیں ہے کہ کرکٹ لیجنڈ کپل دیو، مصنف چیتن بھگت اور بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی دہلی کے عوام پر زور دے رہے ہیں کہ اتوار کو گھروں سے باہر آئیں اور اہم بلدی چناؤ میں حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ اس شہر میں بلدی انتخابات سے قبل کا ماحول کافی ہلچل والا رہا اور قومی سطح پر شہ سرخیوں میں اِس کا ذکر چھایا رہا اور اب اسٹیٹ الیکشن کمیشن رائے دہندوں میں ’دھکد‘ مہم کے ساتھ بیداری پیدا کررہے ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے پانچ نمایاں شخصیتوں کپل دیو، گوتم گمبھیر، چیتن بھگت، ہما قریشی اور فلم پنک کی شہرت یافتہ تاپسی پنو کو ہماری اشتہاری مہمات میں شامل کیا ہے۔ یہ تشہیری مواد منظر عام پر آچکا ہے اور ہم نے اِسے دہلی میٹرو اور عوامی مقامات پر لگایا اور ساتھ ہی اخبارات میں شائع بھی کرایا۔ کمیشن پہلے سے ہی اِس فقرے کے ساتھ مہم چلاتا رہا ہے کہ ووٹر دھکد (رائے دہندے غیر معمولی ہیں) اِس طرح بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 2012 ء میں ایم سی ڈی الیکشن میں 54 فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی تھی۔ اس مرتبہ چناؤ میں زائداز1.10 لاکھ افراد پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ دہلی میں 70 اسمبلی نشستیں ہیں اور نئی حد بندی سے قبل ہر حلقہ میں 4 وارڈس تھے لیکن اب یہ 3تا 7ہوگئے ہیں۔ایم سی ڈی انتخابات میں پہلی مرتبہ نوٹا کا اختیار ووٹر کے لئے دستیاب رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT