Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں نئی ٹریفک پالیسی ، مرکز اور پولیس کی تائید

دہلی میں نئی ٹریفک پالیسی ، مرکز اور پولیس کی تائید

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ٹریفک پالیسی کو مرکز اور دہلی پولیس کی مکمل تائید کا تیقن دیا۔ چیف منسٹر دہلی مسٹر اروند کجریوال نے آج وزیرداخلہ سے تقریباً 40 منٹ بات کی اور بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیرداخلہ کا ردعمل انتہائی مثبت رہا۔ انھوں نے کہاکہ مرکز اور دہلی پولیس کی اس پالیسی کو مکمل تائید رہے گی۔ وزیرداخلہ نے بعض اہم نکات کی طرف توجہ دلائی اور انھوں نے بتایا کہ اِس ضمن میں مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیرداخلہ کی دو، تین تجاویز پر غور کرتے ہوئے مثبت فیصلے کئے جائیں گے۔اس دوران مرکزی وزیرایم وینکیا نائیڈو نے بھی کجریوال کی پالیسی کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت کے ارادے نیک ہیں اور اس پر پہلے عمل آوری شروع ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT