Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں پیاز کی قیمت 80 روپئے فی کیلو

دہلی میں پیاز کی قیمت 80 روپئے فی کیلو

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں پیاز کی قیمت میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہوگیا اور ریٹیل مارکٹ میں 80 روپئے فی کیلو فروخت کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ قیمتوں پر کنٹرول کے مقصد سے حکومت راشن شاپس پر 30 روپئے فی کیلو پیاز فروخت کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ آزاد پور منڈی میں ہول سیل قیمت 40 تا 53 روپئے کے درمیان رہی لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں اسے 70 تا 80 روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT