Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں پینے کا پانی محفوظ نہیں : رام ولاس پاسوان کا ادعا

دہلی میں پینے کا پانی محفوظ نہیں : رام ولاس پاسوان کا ادعا

نئی دہلی 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر امور صارفین رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ دہلی جل بورڈ کی جانب سے جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہ پینے کیلئے محفوظ نہیں ہے کیونکہ یہ حفاظتی معیارات پر پورا نہیں اترتا ۔ وزیر موصوف نے صارفین سے یہ بھی اپیل کی کہ اگر فائیو اسٹار ہوٹلوں ‘ ائرپورٹس اور سنیما گھروںمیں پیکیج پینے کا پانی مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت کیا جا رہا ہو تو وہ حکومت سے اس کی شکایت کریں تاکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے ۔ انہوں نے مرکزی صارفین پروٹیکشن کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں پینے کے محفوظ پانی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دہلی میں جو پانی نلوں سے فراہم کیا جا رہا ہے کوئی اسے پی نہیں سکتا ۔ دہلی میں جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہ پینے کیلئے محفوظ نہیں ہے حالانکہ اس کیلئے معیارات کا تعین کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری پانی کی فراہمی کو بھی فوڈ سیفٹی کے تحت لانے کی ضرورت ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT