Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں چکن گنیا کے 79 ، ڈینگو کے 24 کیس

دہلی میں چکن گنیا کے 79 ، ڈینگو کے 24 کیس

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں اِس سال چکن گنیا کے کم از کم 79 معاملوں کی اطلاع ملی ہے حالانکہ اِس قسم کی بیماریوں کا سیزن ڈسمبر میں ختم ہوگیا تھا۔ آج جاری کردہ میونسپل رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں ڈینگو کے 24 کیس کی اطلاع بھی ملی ہے۔ ختم 2016 ء تک 4,431 ڈینگو معاملے سامنے آئے تھے۔ 8 اپریل تک 79 چکن گنیا کیسوں میں سے 8 جاریہ ماہ کے جبکہ 34 کی تشخیص گزشتہ ماہ ہوئی۔ جنوری میں 20 اور فروری میں 13 کیس سامنے آئے تھے۔ قومی دارالحکومت میں چکن گنیا اور ڈینگو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT