Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ڈیزل گاڑیوں کے خلاف تحدیدات پر اعتراض

دہلی میں ڈیزل گاڑیوں کے خلاف تحدیدات پر اعتراض

نئی دہلی 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں نئی ڈیزل گاڑیوں کے خلاف تحدیدات پر اعتراض کرتے ہوئے آٹو موبائیل مینوفیکچررس نے گرین ٹریبونل سے کہا ہے کہ آلودگی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے۔ اکزیکٹیو ڈائرکٹر مہندرا اینڈ مہندرا پون گوئینکا نے کہاکہ دہلی میں آب و ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے قدیم گاڑیوں پر پابندی قابل ستائش اقدام ہے لیکن نئی گاڑیوں کے خلاف تحدیدات سے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل گرین ٹربیونل کو چاہئے کہ گاڑیوں کے اعداد و شمار اور حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لے۔ انھوں نے کانپور آئی ٹی آئی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ دہلی میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ سی این جی اور پٹرول کی گاڑیوں سے پھیل رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی کیلئے صرف موٹر گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ذمہ دار نہیں بلکہ صنعتوں کو بھی پابند قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT