Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ڈینگو سے مزید چار اموات، جملہ تعداد 20 ہوگئی

دہلی میں ڈینگو سے مزید چار اموات، جملہ تعداد 20 ہوگئی

نئی دہلی ، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مزید چار اشخاص دارالحکومت میں ڈینگو کا شکار ہوگئے، جس کے ساتھ اس مرض سے فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد 20 ہوگئی، جس پر حکومت دہلی نے 48 خانگی دواخانوں میں لگ بھگ 800 اضافی بستروں کو منظوری دے دی کیونکہ اس شہر کے مراکز صحت اس بیماری سے متاثرہ مریضوں کے بھاری ہجوم کے سبب سست روی سے کام کررہے ہیں۔ صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی کیلئے تنقیدوں کے پیش نظر چیف منسٹر اروند کجریوال نے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا کہ وہ اس بحران سے نمٹنے کیلئے اپنی تجویز پیش کریں۔ ڈینگو کے تازہ شکاروں میں 11 سالہ محمد اور 12 سالہ لڑکی کرن کماری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 17 سالہ ریشبھ ساکن نیوسیماپوری، شمال مشرقی دہلی کل غازی آباد کے میکس سوپر اسپشالٹی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ اُس کی فیملی نے طبی لاپرواہی کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ اُن سے ہاسپٹل نے بڑی بھاری فیس وصول کی ہے۔ تاہم ہاسپٹل کی طرف سے کہا گیا کہ فیملی کی درخواست پر اُن کی معاشی حالت کے تناظر میں قابل لحاظ رقم معاف کردی گئی۔
شینا بورا قتل کی تحقیقات سی بی آئی کو منتقل
ممبئی ، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شینا بورا قتل کیس کے اچانک موڑ میں آج یہ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے سی بی آئی کو منتقل کردیا گیا جبکہ کئی دن سے سابق ممبئی پولیس سربراہ راکیش ماریا کی نگرانی والے رول کے بارے میں غیریقینی کیفیت جاری تھی اور اُن کے جانشین احمد جاوید کا کہنا ہے کہ وہ پیٹر مکرجی اور اُن کی بیوی اندرانی جو اس کیس کی اصل ملزمہ ہے، انھیں ’’سماجی طور پر‘‘ جانتے ہیں۔ دونوں اعلیٰ پولیس افسران سے بے التفاتی کے اقدام میں یہ کیس سی بی آئی کو دیدیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT