Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ڈینگو ٹسٹ کیلئے 600 روپئے کی حد

دہلی میں ڈینگو ٹسٹ کیلئے 600 روپئے کی حد

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈینگو کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت دہلی نے فیصلہ کیا ہیکہ اس بیماری کی تشخیص کیلئے کئے  جانے والے ٹسٹ پر 600 روپئے کی حد برقرار رکھی جائے اور اسی طرح قومی دارالحکومت کے خانگی ہاسپٹلوں میں platelet کے شمار کے تعین کیلئے 50 روپئے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ گذشتہ سال بھی عام آدمی پارٹی حکومت نے ان چارجس پر حد قائم کی تھی کیونکہ ایسی شکایات وصول ہوئیں ہیکہ کئی خانگی دواخانے اور لیباریٹریز بہت زیادہ چارجس وصول کررہے ہیں اور ڈینگو کے معائنے کو منافع بنانے کا موقع سمجھ رہے ہیں۔ حکومت نے ایک بیان میں خانگی ہاسپٹلوں اور لیباریٹریز کو حد سے زائد چارجس وصول کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 23 جولائی تک ڈینگو کے 90 کیسوں کا پتہ چلا ہے۔

TOPPOPULARRECENT