Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / دہلی میں ’کار فری ڈے ‘ کے موقع پر گاندھی گری کا مظاہرہ

دہلی میں ’کار فری ڈے ‘ کے موقع پر گاندھی گری کا مظاہرہ

NEW DELHI, OCT 22 (UNI)- Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal (L) along with Deputy Chief Minister Manish Sisodia (R) participating in a cycle rally from Red Fort to Bhagwan Das Marg, in New Delhi, to mark Delhi's first car-free day, on Thursday. UNI PHOTO-59U

چیف منسٹر ارویند کجریوال کی زیر قیادت سیکل ریالی کا اہتمام
نئی دہلی۔/22اکٹوبر، (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں آج لال قلعہ تا انڈیا گیٹ سڑک پر کار فری ڈے کے موقع پر اسوقت گاندھی گیری دیکھی گئی جب ایک ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور حکمراں جماعت کے والینٹرس نے ان کے اشاروں پر موٹر گاڑیاں روک دینے والوں کو گلاب کا پھول پیش کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی والینٹرس نے تقریباً 600 گلاب کے پھول پیش کرتے ہوئے خانگی گاڑیوں کا استعمال ترک کردینے کی ترغیب دی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکوریٹی عملہ اور عاپ کے کارکن مذکورہ سڑک کے 4 کراسنگس پر متعین کئے گئے تھے تاہم انہیں مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جب کار فری سڑک پر بعض لوگ اپنی گاڑیوں کے ساتھ داخل ہونا چاہتے تھے۔ چونکہ حکومت کو اختیارات حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کار فری سڑک پر خانگی گاڑیوں کے خلاف تحدیدات عائد نہیں کئے تھے

جس کے باعث ’’ گاندھی گیری ‘‘ اختیار کرتے ہوئے ان لوگوں کو گلاب کا پھول پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی موٹر گاڑیوں کو اس سڑک پر بریک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ وزیر ٹرانسپورٹ گوپال راج نے بتایا کہ دہلی میں فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے کہ دہلی کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں میں تعاون کرے۔ کار فری ڈے آج صبح 7بجے سے 12بجے تک تاریخی لال قلعہ تا انڈیا گیٹ کے درمیان سڑک پر منایا گیا جس میں چیف منسٹر ارویند کیجروال، ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ، کابینی وزراء اور ارکان اسمبلی کے علاوہ سرکاری عہدیدار شریک تھے۔حکومت آئندہ ’ کار فری ڈے ‘ 22نومبر کو علاقہ دوارکا میں اہتمام کرے گی تاکہ خانگی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کی ترغیب دی جاسکے۔قبل ازیں چیف منسٹر ارویند کیجروال کی قیادت میں آج کار فری ڈے کے موقع پر ایک سیکل ریالی نکالی گئی جس میں چیف منسٹر خود ایک سیکل چلاتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس ریالی میں سینکڑوں افراد بشمول خواتین اور بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ لال قلعہ سے بھگوان داس مارگ تک 6کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے چیف منسٹر نے شہریان دہلی سے اپیل کی کہ روز مرہ کے کاموں میں سیکل چلانے کی عادت بنالیں تاکہ خطرناک آلودگی اور ٹریفک کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT