Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں کل ہند قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

دہلی میں کل ہند قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی 13مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ میں ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ ورانہ رجحانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی علیحدگی پسندی، تعصبانہ ماحول و بیانات ، طلاق ثلاثہ، گائے ، بیف، انتہاپسندی، نکسل ازم، دہشت گردی اور دوسرے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔یہاں میٹنگ کی صدارت آل انڈیا مسلم کانفرنس کے صدر اور بہار کے سابق وزیر شمائل نبی نے کی۔ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور سیکولرزم ہی ملک کی عظمت و ترقی کا واحد ایک ایسا راستہ ہے کہ جس پر چل کر ہم اپنے ملک ہندوستان کے عظم، وقار اور ترقی کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔ قرارداد میں پاکستان کے جارحانہ رویہ اور اس کے ذریعہ کی گئی فوجی کارروائی پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان جس طرح کی حرکتیں کررہا ہے اس سے ملک کے لوگ اسے نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔میٹنگ کی قرارداد سے متعلق باتوں کا ذکر کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم کانفرنس کے جنرل سکریٹری سید عبداللہ مدنی نے بتایا کہ کانفرنس کے زیر اہتمام جلد ہی دہلی میں کل ہند قومی یکجہتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک کے مختلف مذاہب، ذات و فرقے اور مختلف زبان کے لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT