Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / دہلی میں کنہیا کمار گرفتار

دہلی میں کنہیا کمار گرفتار

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار اور دیگر 42 طلبہ کو پولیس نے آج اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ یہاں کے چنکیا پوری علاقہ میں بہار بھون کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔ یہ طلبہ پٹنہ میں آرٹس کالج پر بھوک ہڑتال کرنے والے طلبہ پر حملے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نے 3:30 بجے احتجاج شروع کیا اور اس موقع پر کنہیا کمار اور ان کے دیگر 42 حامی بھی شامل تھے۔ پولیس ان تمام کو ایک بس میں سوار کرکے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لے گئی۔

TOPPOPULARRECENT