Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں کہرکے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

دہلی میں کہرکے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

نئی دہلی، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی راجدھانی میں آج سردی کم ہے مگر کہرا بہت ہے جس سے ٹرینوں اور جہازوں کی آمدورفت متاثر رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس سے گھٹ کر10.5 ڈگری سیلسیس ہوگیا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہنے کی امید ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل کہرا کم رہے گا کم از کم درجہ حرارت 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری رہے گا۔کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تھا دہلی آنے والی 81 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT