Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں کے ٹی راما راؤکی و ینکیا نائیڈو سے ملاقات

دہلی میں کے ٹی راما راؤکی و ینکیا نائیڈو سے ملاقات

نئی دہلی 20جولائی (سیاست نیوز)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شہر حیدرآباد میں شروع کردہ باوقار فارماسٹی پروجیکٹ کے سلسلہ میں ہڈکو ادارہ سے 785 کروڑ روپئے کا قرض دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔موسی ندی کے تحفظ اور صفائی کے دوسرے مرحلہ کے کاموں کیلئے 930 کروڑ روپئے منظور کرنے کی خواہش کی گئی ساتھ ہی حیدرآباد میں سڑکوں کی صورتحال اور ڈرینج کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں عصری بنانے کے پروگرام کی تفصیلات سے وینکیا نائیڈو کو واقف کروایا گیا ۔ انہوں نے مختلف کارپوریشنس کے ذریعہ صفائی کے کاموں کے سلسلہ میں مرکز سے تعاون کی خواہش کی ۔ انہو ں نے کہا کہ مرکزی وزیر سے تمام امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وینکیا نائیڈو نے تمام امور پر افسروں کے ساتھ جلد میٹنگ کرنے کا وعدہ کیا ۔ کے ٹی راما راؤ نے دعویٰ کیا کہ تمام مسائل پر وینکیا نائیڈو نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT