Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / دہلی میں گیس کا اخراج، این جی ٹی کی نوٹسیں

دہلی میں گیس کا اخراج، این جی ٹی کی نوٹسیں

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے تغلق آباد کنٹینر ڈپو میں کیمیائی گیس کے اخراج کے سلسلہ میں دہلی حکومت، وزارت ماحولیات و جنگلات اور دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی کو نوٹس جاری کی ہے۔ اِس واقعہ میں 450 سے زائد اسکولی طالبات متاثر ہوئی تھیں جنھیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ این جی ٹی صدرنشین سوتنترا کمار کی زیرقیادت بنچ نے کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا کو بھی وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ جنوب مشرقی دہلی کے تغلق آباد میں واقع یونٹ کو کسی اور مقام منتقل کیوں نہیں کیا جانا چاہئے۔ این جی ٹی نے اِس معاملہ میں سنجے اپادھیائے ایڈوکیٹ کو ثالثی مقرر کیا ہے۔ اُنھوں نے اِس سے پہلے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے تغلق آباد ڈپو کو کسی اور مقام منتقل کرنے کی خواہش کی تھی کیوں کہ اس سے قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی پیدا ہورہی تھی۔ بعض وکلاء نے بنچ کو ہفتے کے دن پیش آئے واقعہ سے واقف کرایا جس کے بعد ٹریبونل نے اِس معاملہ میں ازخود کارروائی کی۔ کیمیائی گیس کے اخراج کا واقعہ ہفتے کو پیش آیا جس میں رانی جھانسی اسکول اور گورنمنٹ گرلز سینئر سکینڈری اسکول کی 450 سے زائد طالبات متاثر ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT