Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 12 مشتبہ دہشت گرد زیرحراست

دہلی میں 12 مشتبہ دہشت گرد زیرحراست

نئی دہلی ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے 12 مشتبہ اشخاص کو حراست میں لیا ہے جو بتایا جاتا ہے کہ ایسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں جو شہر میں حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، اور اُن کے قبضہ سے دھماکو مادے برآمدکئے گئے ۔ یہ کارروائی قومی دارالحکومت اور پڑوسی ریاستوں میں گزشتہ شب سلسلہ وار دھاؤں کا نتیجہ ہے ۔ یہ دھاوے دہلی پولیس اور ایک مرکزی انٹلیجنس ایجنسی کے جوائنٹ آپریشن کا حصہ ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ دہلی پولیس کی انسداد دہشت گردی یونٹ کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے دو نوجوانوں کو مشرقی دہلی کے گوکل پوری علاقہ سے پکڑا جبکہ وہ عصری نوعیت کا بم بنانے کی کوشش کررہے تھے ۔ ان سے پوچھ تاچھ کے دوران دیگر مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے اور اُنھیں آج کی اولین ساعتوں میں یکے بعد دیگر حراست میں لیا گیا ۔ یہ تمام ایک دہشت گرد تنظیم کے ارکان بتائے جاتے ہیں ، جو قومی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں حملہ کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT