Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 26 جنوری تک سخت ترین چوکسی برقرار

دہلی میں 26 جنوری تک سخت ترین چوکسی برقرار

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد قومی دارالحکومت میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد تک سخت ترین چوکسی بدستور برقرار رہے گی۔ مرکز میں دہلی پولیس کو اس شہر کے مضافات میں دہشت گردوں کے کسی بھی حملے کی کوشش کو ناکام بنانے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں یہ انٹلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ جیش محمد کے 6 تا 10 دہشت گرد حال ہی میں پاکستان سے براہ پنجاب ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد مرکز نے چوکسی میں مزید اضافہ کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر دہشت گرد حملہ کے بعد تین دن تک جاری رہنے والی گھمسان لڑائی میں جیش محمد کے 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں لیکن اس بات کا اندیشہ ہیکہ باقیماندہ چند دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی خفیہ اطلاع کے مطابق باور کیا جاتا ہیکہ 15 دہشت گرد بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT