Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی پر دہشت گرد حملوںکا خطرہ

دہلی پر دہشت گرد حملوںکا خطرہ

نئی دہلی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پارلیمانی کمیٹی نے احساس ظاہر کیا ہیکہ دہلی کے حفاظتی انتظامات کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد حملہ کے امکانات کا انسداد کیا جاسکے۔ دہلی کا عوامی تیز رفتار ٹرانسپورٹ نظام حملوں کے اعتبارسے مخدوش ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ دہلی پولیس کی حد بصارت کو بہتر بنانا اور ان میں ٹھوس اضافہ کیا جانا چاہئے۔ کمیٹی نے کہا کہ تقریباً 25 لاکھ مسافر روزانہ دہلی کے میٹرو ریل کے مسافر ہیں۔ سابقہ حفاظتی انتظامات میٹرو ریل کیلئے ناکافی ہیں اور انہیں دہشت گرد حملوں کا انتہائی خطرہ ہے۔ محکمہ داخلہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہیکہ دہلی پولیس کو پیشگی اقدامات کرتے ہوئے دہلی میٹرو پر حملوں کے انسداد کرنا ہوگا۔ دہلی میٹرو کے ذریعہ سفر کرنے والوں کی تعداد پہلے ہی 26 لاکھ ہوچکی ہے۔ میٹرو ٹرین اسٹیشنوں پر ہجوم بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے دہشت گرد حملوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ دہلی میں 8 میٹرو پولیس اسٹیشن ہیں جو اس علاقہ میں نظم و ضبط، جرائم اور صیانتی انتظامات کی نگرانی کرتے ہیں۔ دہلی پولیس کو اس کے علاوہ پارکنگ کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ہوں گے کیونکہ یہ علاقے بھی سبوتاج کی کارروائیوں کیلئے انتہائی مخدوش ہیں۔ کمیٹی میں 2088 جائیدادوں پر تقررات کی سفارش کی ہے اور موجودہ میٹرو اسٹیشنوں کو 8 سے بڑھا کر 17 کردینے کی بھی سفارش کی ہے۔ یہ تمام سفارشات منظوری کیلئے وزارت فینانس کو روانہ کردی گئی ہیں۔ میٹرو ٹرین اسٹیشنوں کے راجیو چوک سے چاندنی چوک تک ٹرینوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے جہاں پولیس کی تعیناتی ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT